سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ کا اجلاس کل جمعرات25 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں صبح 9  بجے ہوگا.اجلاس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مطالبات، سندھ حکومت کو مالی اختیارات کی منتقلی سمیت دیگر امور پر غور ہوگا۔اجلاس میں تھر کول بلاک2  کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی اور نودیرو لاڑکانہ میں قتل کئے گئے مزدوروں کے لواحقین کو معاوضے کی منظوری دی جائیگی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے4  تک کے ملازمین کو ٹائم سکیل کی منظوری دینے سمیت دیگر اہم امور بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔