و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا حکم

و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر ...
و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) و زیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن میں ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے یہ حکم پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ستائیسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن محمد اجمل بھٹی، کاشف، ڈاکٹر سہیل ثقلین، عاصم حفیظ ، عائشہ قریشی اور محمدالطاف نے شرکت کی۔اجلاس ہیڈ آفس پونچھ روڈ پر منعقد ہوا۔ایم ڈی پی ایچ ایف محمد اجمل بھٹی نے وزیرصحت پنجاب کو ادارہ کی سالانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے گریڈ1تا16 کے ملازمین کے پی ایچ ایف الاؤنس کی منظوری بھی دی۔