ناز بلوچ کا وزیر اعظم ہاﺅس سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ناز بلوچ کا وزیر اعظم ہاﺅس سے معافی مانگنے کا مطالبہ
ناز بلوچ کا وزیر اعظم ہاﺅس سے معافی مانگنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی دل آزاری کی ہے ، اس پر وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے معافی مانگی جانی چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی دل آزاری کی ہے ، اس پر وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے معافی مانگی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اختر مینگل نے بڑی تکلیف دہ باتوں پر روشنی ڈالی ہے اور شیریں مزار ی ان کی باتوں کے جواب تسلی بخش طور پر نہیں دے سکیں، بلوچ رہنماﺅں کے تحفظات پر توجہ دینا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے ، حکومت کا لاپتہ افراد کے معاملے پر خود ایک موقف رہاہے ، اس لئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستا ن کے مسائل کاحل نکالنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ حکومت عوامی ایشو ز پر اپوزیشن کو ایک کرے ، جن پر اتنے زیادہ الزامات لگائے جاتے رہے ، وہ آج تحریک انصاف کے وزیر خزانہ ہیں، ان سے پوچھ لیں۔

مزید :

قومی -