”ادارے ملک میں موجود وزراءکو پکڑ سکتے ہیں “، ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس پر تحریک انصاف کا موقف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہاہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے کیس میں یہاں کوئی اسحاق ڈار نہیں ہے جو جہاز میں بیٹھ کر ملک سے بھاگ جائے گا ، تمام وزراءملک کے اندر موجود ہیں ، ادارے ان کوپکڑ سکتے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحبہ کہنا وزیر اعظم عمران خان کی زبانی لغزش ہے ، عوامی جلسوں میں سخت باتیں ہو جاتی ہیں ، عمران خان عدالتی صادق و امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف سلیکٹڈ کی بات کی گئی ، ہمیں پاکستان کی فکر کرنی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل موجود ہے ، اس پر حکومت کام بھی کررہی ہے ، ادویات کے کیس میں یہاں کوئی اسحاق ڈار نہیں ہے جو جہاز میں بیٹھ کر ملک سے بھاگ جائے گا ، تمام وزراءملک کے اندر موجود ہیں ، ادارے ان کوپکڑ سکتے ہیں ، ہم کسی کی سرپرستی نہیں کرتے ،مسلم لیگ ن نے پرویز رشید کوتبدیل کیا ، طارق فاطمی کو تبدیل کیا گیا،کیا وہ ان کی ناکامیاں تھیں ،عمران خان نے اپنی ٹیم تبدیل کی ہے اور ان کو نئے ٹارگٹس بھی دیئے ہیں۔