عمران خان کے وسیم اکر م پر نیب کے کیس کیوں کھلے ہیں؟پلوشہ خان کا سوال

عمران خان کے وسیم اکر م پر نیب کے کیس کیوں کھلے ہیں؟پلوشہ خان کا سوال
عمران خان کے وسیم اکر م پر نیب کے کیس کیوں کھلے ہیں؟پلوشہ خان کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے چوروں سے کابینہ بھر لی ہے ، اس کے بعد اب ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہ جاتا، آج کے بعد چور، لٹیرے اور ڈاکو کہنا بند کردیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ اپوزیشن صرف حکومت کو ہار پہنانے کیلئے نہیں ہوتی ، اگر حکومت نا اہلی کرے اوراپوزیشن اس کی نشاندہی نہ کرے تو کون کرے گا ؟ انہوں نے کہا کہ کونسی ایسی گندی بات نہیں ہے جو کنٹینر پر نہیں کی گئی ، عمران خان کو اپنی زبان سے ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے چوروں سے کابینہ بھر لی ہے ، اس کے بعد اب ان کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہ جاتا، آج کے بعد چور، لٹیرے اور ڈاکو کہنا بند کریں ، یہ باتیں درختوں پر بیٹھے ہوئے پرندوں نے بھی رٹ لی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وسیم اکر م پر نیب کے کیس کیوں کھلے ہیں ، اس کی بھی وضاحت کردیں، کیا وزیر اعظم کے مشیر ان کوکچھ نہیں سمجھاتے ، وزیر اعظم کی تقریر ایک اخلاقی گراوٹ تھی ۔

مزید :

قومی -