انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6دن باقی ،ملک بھر سے اب تک کتنے لوگوں نے گوشوارے جمع کرائے ؟تفصیلات آ گئیں

انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6دن باقی ،ملک بھر سے اب تک کتنے ...
انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6دن باقی ،ملک بھر سے اب تک کتنے لوگوں نے گوشوارے جمع کرائے ؟تفصیلات آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6دن باقی رہ گئے،لاہور سمیت ملک بھر سے تاحال 18لاکھ افراد نے اپنے گوشوارے جمع کروائے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیمیں گوشوارے جمع کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ۔آرٹی او ٹو کے آئی پی ,ٹی ایف ڈی زون نے 30سے زائد سرکاری و نجی اداروں میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیمیں تعینات کردیں۔ اےف بی آر حکام کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ملازمین و افسران کو فائلر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ناقابل ٹیکس تنخواہ لینے والے بھی گوشوارے جمع کروا کر بطور فائلر مراعات حاصل کرسکتے ہیں ۔فائلرز کو بنک ٹرانزیکشن ,گاڑیوں اور پراپرٹی کی رجسٹریشن پر خصوصی مراعات حاصل ہیں۔آرٹی او ٹو نے سٹیٹ لائف انشورنس،نیشنل بنک مین برانچ،سٹیٹ بنک مین برانچ ،بورڈ آف ریونیو،اریگیشن،پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس،ڈائریکٹر ایجوکیشن آفس ،سروسز ہسپتال ،پی آئی سی،جنرل ہسپتال،جناح ہسپتال ،پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس،ریلوے ہیڈکوارٹر،سول سےکرٹرےٹ ،آئی جی آفس ،سوئی گیس آفس کشمیر روڈ،لیسکو ہیڈکوارٹرز،ایل ڈی اے آفس ،میو ہسپتال اورشیخ زید ہسپتال میں بھی آگاہی اور معاونت کیلئے ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔