عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،ان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے:سید حسن مرتضیٰ

عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،ان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی ...
عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،ان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے:سید حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور  ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ،ان کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی جائے ،سلیکٹڈ وزیر اعظم جہاں جاتا ہے ملک کو بد نام کرتا ہے ،ایران میں جاپان اور جرمنی کی جنگ کا ذکر چھیڑ کر عمران خان نے تاریخ کا مذاق اڑایا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ  نے کہاکہ تاریخ کا مذاق اپنی جگہ عمران خان وطن عزیز کا مذاق اڑاتا پھرتا ہے،جو ملک الگ الگ کونوں میں آباد ہیں عمران خان نے ان کی سرحدیں ملوادیں،نئے پاکستان کے بھونڈے مذاق کے بعد اب عمران خان نئی دنیا بنانے جارہے ہیں،ایسے شخص کا وزیر اعظم رہنا ملک کے لئے خسارہ ہے،بلاول بھٹو نے عمران خان کو نالائق اور نااہل کہا اور عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ نالائق اور نااہل ہیں،عمران خان کی نالائقی کی وجہ سے آٹھ ماہ میں حکومت میں انتشار عروج پر پہنچ گیا ہے ،عمران خان حکومت میں جاری شورش کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اوراب حکومت کی مختلف دھڑوں میں واضح تقسیم ہوگئی ہے ، عمران خان ہر شعبہ میں ناکام ہیں