رمضان میں عوام گھر رہ کر عبادت کریں :بلاول بھٹو

رمضان میں عوام گھر رہ کر عبادت کریں :بلاول بھٹو
رمضان میں عوام گھر رہ کر عبادت کریں :بلاول بھٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام رمضان میں گھر پر رہ کر عبادات کریں اور اپنی زندگیوں کو بچائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے پہلے چند ہفتے بہت بہتر گزر رہے تھے۔ لوگ لاک ڈاوَن کے پہلے ہفتوں میں پابندیوں کی پاسداری کر رہے تھے۔ عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کی پابندیاں نرم کرکے حجام اور درزیوں کی دکانیں کھولنے کا حکم دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد مذہبی طبقات کو سمجھانا مشکل ہوگیا۔ عمران خان کی جانب سے پابندیاں نرم ہونے سے قبل عوام تعاون کر رہے تھے۔ لاک ڈاو¿ن کی پابندیاں نرم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ سندھ نے سب سے پہلے لاک ڈاو¿ن کیا اور مذہبی حلقوں کو اعتماد میں لیا۔ نرمی سے قبل سندھ کی مسجدوں میں باجماعت نماز میں صرف 5 لوگ شامل ہو سکتے تھے۔

مزید :

قومی -