ایمپائرز کی سہولت کیلئے نیا قانون: باؤ لرز باؤلنگ سے قبل سوئیٹر اور کیپ نہیں دے سکیں گے

ایمپائرز کی سہولت کیلئے نیا قانون: باؤ لرز باؤلنگ سے قبل سوئیٹر اور کیپ ...

  

لندن (یواین پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب متاثر ہونے والی سیریز کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی تیز کردی۔جس کے تحت امپائرز کو پلیئرز کی کیپس اور سوئیٹرز پکڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ای سی بی اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور امپائرز منیجر نے واضح کیا کہ باؤلرز اپنے سویٹرز، کیپس اور گلاسز باؤلنگ سے قبل امپائرز کو دینے کے بجائے باؤنڈری لائن پر رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بالرؤز کی جانب سے گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کے استعمال پر پابندی کا معاملہ پہلے ہی زیر بحث ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -