گراس روٹ سطح پر مقابلوں سے فٹ بال کھیل بہتر ہوسکتاہے، اسامہ اعظم

گراس روٹ سطح پر مقابلوں سے فٹ بال کھیل بہتر ہوسکتاہے، اسامہ اعظم

  

اسلام آباد (اے پی پی) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی اسامہ ناز نے کہا ہے کہ گراس روٹ سطح پر فٹ بال کے مقابلوں کے انعقاد سے ملک میں فٹ بال کے کھیل میں بہتری آسکتی ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے جس پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری پر لاک ڈاؤن کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسامہ اعظم نے عوام اور کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں، اجتماعات اور ہجوم والے مقامات پر بھی جانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 ، تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلیوں کو سیاست سے پاک کرنے کی ضرورت ہے اور کھیلوں میں میرٹ کا خیال رکھتے ہوئے سفارش اور پرچی کلچرل کو ختم کرنا ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -