فٹبال، کرکٹ اور موٹرسپورٹس کے بعد اب شطرنج بھی آن لائن شروع

فٹبال، کرکٹ اور موٹرسپورٹس کے بعد اب شطرنج بھی آن لائن شروع

  

اوسلو (آئی این پی) فٹبال، کرکٹ اور موٹر اسپورٹس کے بعد اب شطرنج بھی آن لائن شروع ہو گئی، ویڈیو لنک پر چال چلنا، مات دینا اور کمنٹری کے مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے، ناروے کے کارلسن نے برتری کی دھاک بٹھائی۔لاک ڈاؤن کے باعث ہر کوئی گھروں تک محدود ہے، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے شطرنج کا میلہ سج گیا۔ تمام پلیئرز اور کمنٹیٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹری ڈالی، چال چلنے، مات دینے اور تبصرے کرنے کا منفرد انداز بھی پرستاروں کو بہت بھایا۔ناروے کے میگنس کارلسن نے برتری حاصل کی، اس سے پہلے فٹبال، کرکٹ اور موٹر اسپورٹس کے چیمپئن آن لائن اِن ہو چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -