حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا،اشرف بھٹی

حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک قوم کیلئے کوئی ایک بھی اچھا اقدام نہیں کیا ریلیف کے نام عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

ٹائیگر فورس عوام کو ریلیف نہیں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں فاقوں کے ہاتھوں خودکشیوں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے غریب،نادار اور مستحقین طبقہ بُری طرح پس رہا ہے جبکہ حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں، غریب اور مستحق افراد کی کفالت وقت کی اہم ضرورت ہے عوام کو بحرانوں سے نکال کر سیاست کا سوچنا چاہیے مگر حکمران اس نازک وقت پر بھی اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی بجائے کچھ اور نہیں سوچ رہے ہیں حکمرانوں کی منفی سوچ کی سزا عوام کو مل رہی ہے اگر اب بھی حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندح حکومت کی طرح ڈلیور کرنا شروع کردے تو یہاں کے عوام کی ھالت بھی بدل سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -