حکمران صرف دعوؤں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،آصف ڈیال

حکمران صرف دعوؤں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں،آصف ڈیال

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت عملی طور پر میدان میں کہیں نظر نہیں آرہی اور سوشل میڈیا کے ذریعے صرف دعوؤں کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار مختلف اضلاع کے دوروں کے نام پر فوٹو سیشن کی بجائے راشن اور امداد کیلئے در بدر ہونے والے مستحق افراد کا واویلا بھی سنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے میں مستحق افراد میں امداد کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ جہازی سائز کابینہ کے باوجود وزراء اور مشیر کہیں نظر نہیں آرہے اور عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بدعا ئیں دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے آدھا تیتر آدھا بٹیر کی پالیسی نے عوام کی بے چینی میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہونے سے قبل مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور حکمرا ن سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -