حکومت سیاست چھوڑ کر اجتماعی کوششوں کی طرف آئے،عیش بہادر

حکومت سیاست چھوڑ کر اجتماعی کوششوں کی طرف آئے،عیش بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے بانی رہنما رانا محمد عیش بہادر اور رانا محمد اکرم نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی زاتی سیاست چھوڑ کر انسانیت بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی طرف آئے اور اپوزیشن کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلے مگر افسوس کی بات ہے کہ سب سے زیادہ سیاست ہی حکمران جماعت خود کررہی ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کو دعوت دے چکے ہیں کہ وہ کورونا وباء کے خاتمے کی تحریک کو لیڈ کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے مگر ان کی اس بہترین آفر پر بھی وزیر اعظم اپنی الگ ہی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے موجودہ حالات میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی تفریق کو ختم کرنا ہو گا اور یہ کام حکومت کو ہی کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایثار اور قربانی کے جذبے کی اشد ضرورت ہے ناجائز منافع خور اللہ کے خوف سے ڈریں اور خلق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں پوری قوم متحد ہو کر کرونا کو شکست دینے کے لئے حکمت اور ہوش سے کام لے اور اپنی اپنی ذمے داریوں کو نھبائے ایسا کرکے ہی ہم اس مہلک وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -