علماء کرام کورونا کی روک تھام میں کلیدی کردارادا کریں، سعید الحسن

علماء کرام کورونا کی روک تھام میں کلیدی کردارادا کریں، سعید الحسن

  

 لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ماہ رمضان میں عبادات کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بہترین ضابطہ وضع کیا ہے۔علماء کرام ان ضابطوں پر عملدرآمدیقینی بناتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپناکلیدی کردار اداکریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عبادات کو جاری رکھنے اور کورونا وائرس کے انسداد کے لئے قوائد و ضوابط وضع کئے ہیں۔جس کے مطابق عبادت گاہوں کو کلورین ملے پانی سے دھویاجائے، قالین اور دریاں ہٹادی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوائدو ضوابط پر عمل درآمد کے لئے مساجدمیں نمازیوں میں مناسب وقفہ برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے اضلاع کی انتظامیہ بہترین انتظامات کے لئے مستعدی سے خدمات انجام دے۔ پنجاب حکومت ماہ صیام کے دوران شہریوں کوسہولیات کی فراہمی اور کورونا کی روک تھام کے لئے متحرک ہے۔عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے ہم ایک بہادر قوم ہیں اس مشکل حالات سے لڑنا جانتے ہیں۔ ہم متحدہوکراور حکومتی ایس او پیپرعمل کرکے وائرس کو مل کر شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔ ہم احتیاط کر کے ہی اس وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔علماء کرام حکومتی احکامات کی پاسداری کروائیں کورونا کے خلاف اقدامات میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -