رمضان خیرو برکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے،کاشف امین

رمضان خیرو برکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیاسیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک خیروبرکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ مبارک میں رحمت الٰہی برستی ہے انسانیت کی خدمت اور غمز دہ لوگوں کے آنسو پونجھ کر خالق کائنات کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے کے دن ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج جاری خوف اور غم والم کی فضاء میں انسانیت کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ غریب مستحق و نادار افراد میں رمضان المبارک کی خوشیاں بانٹیں۔ سحر وافطار کی نورانی گھڑیوں میں انسانیت کو بھوک اور افلاس سے بچانے کیلئے اہل ؔثروت اور صاحب استطاعت افراد اپنی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔دکھی انسانیت کی خدمت ہی عالم انسانیت کو اس گرداب سے نکال سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -