کوروناوائرس نے دنیا بھر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،نواز پپو

کوروناوائرس نے دنیا بھر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،نواز پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا ء نے آج دنیا بھر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبو ر کردیا ہے۔ دنیا کے جدید ترین وسائل اور طبی و سائنسی ٹیکنالوجیز رکھنے والی قوتیں اس وقت شدید بے بسی کی تصویر بنے نظرآتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایسے کٹھن اور مشکل ترین حالات میں ہم سب کو خدا کے حضور جھک کر اپنی غلطیوں کی معافی مانگنی چاہئے۔

عبادات اور دیگر معاشرتی سرگرمیوں میں احتیاط اور سماجی فاصلوں کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

ہوئے زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔رش اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -