قوانین کیساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت خوش آئند ہے،اظہر گلشن

قوانین کیساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت خوش آئند ہے،اظہر گلشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن نے حکومت کی جانب سے ایس او پیز کیساتھ کاروبار کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خا ن کی کاوشوں سے تاجروں کے اضطراب اور پریشانی میں کمی آئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی تاجر اتحاد نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔

 یہ پلیٹ فارم پاکستان کے تاجروں کی فلاح وبہبو د اور اُن کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 

 انشااللہ ہم امید کرتے ہیں تاجر برادری حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بناتے ہوئے اپنے کاروبا رکرے گی۔ قومی تاجر اتحاد کی قیادت سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان اور صوبائی ووفاقی حکومت کی شکر گزار ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -