کورونا سے بچاؤ نامناسب اقدامات، دنیا میں انسانی حقوق کا بحران جنم لے سکتا ہے: اقوام متحدہ

کورونا سے بچاؤ نامناسب اقدامات، دنیا میں انسانی حقوق کا بحران جنم لے سکتا ہے: ...

  

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ (یو این) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا سے دنیا میں انسانی حقوق کا بحران جنم لے سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتوں اور عہدیداروں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا کہ کورنا کا بحران انسانی حقوق کی پامالی کا بحران بن سکتا ہے۔ انتونیو گوتریس نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے اٹھائے گئے اقدامات کے دوران کمزور لوگوں کو تضحیک کا نشانہ بنائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے وبا کا بحران انسانی حقوق کا بدترین بحران بننے جا رہا ہے،سوا ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پہلے صحت عامہ کا بحران بنی، پھر یہ معاشی بحران بنی اور پھر یہ انسانیت کے بحران میں تبدیل ہوئی۔اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وبا کے ان دنوں میں حکومتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایسے اقدامات پر وہ دنیا کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی اہمیت اور ان کے حقوق کو اولین ترجیح دی جائے اور ان سے کسی طرح کی تفریق اور ناروا سلوک نہ رکھا جائے۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -