سندھ نے کوروناکی روک تھام کیلئے اعلیٰ انتظامات کئے،سجاد نذیر

  سندھ نے کوروناکی روک تھام کیلئے اعلیٰ انتظامات کئے،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بہترین کارکردگی کو ڈبلیو ایچ او نے بھی سراہا ہے اور اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے عوام کو نجات دلوانے کے لئے سندھ حکومت نے اچھے انتظامات کئے ہیں سندھ حکومت کی اچھی کارکردگی سے بوکھلا کر وفاقی وزراء پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف کردار کشی پر اتر آئے ہیں۔

پی ٹی آئی چونکہ ایک ناکام اور نااہل حکومت ہے وہ اپنی ناکامی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت پر بھی پی ٹی آئی والے سیاست چمکانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں اور وہ اب بھی پیپلز پارٹی کے خلاف زبان درازی استعمال کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ان سے نہ تو کورونا کنٹرول ہو رہا ہے اور نہ ہی ان سے عوام کو کوئی ریلیف مل رہا ہے مگر یہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے اپنے سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اگر انہوں نے اپنی روش کو تبدیل نہ کیا تو قوم ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی اور یہ اسی طرح سے زلیل و رسوا ہوتے رہیں گے ہم ان کو وارننگ دیتے ہیں کہ یہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کیچڑ اچھالنا بند کریں وگرنہ قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -