سارک ممالک کا کورونا وائرس کی وباء کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق

    سارک ممالک کا کورونا وائرس کی وباء کیخلاف باہمی تعاون پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی زیراہتمام وزراء صحت کی ویڈیو کانفرنس میں سارک کے تحت شعبہ صحت اور خاص طور پر کرونا وائرس کی وباء کے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان نے سارک وزراء صحت کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے صدارت کی،تمام سارک ممالک کے وزراء صحت اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ سینیٹر آفیشلز نے شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق سارک کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی، سارک ممالک نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا۔ترجمان کے مطابق ممالک نے سارک کے تحت شعبہ صحت اور خاص طور پر کرونا وائرس کی وباء کے تعاون پر اتفاق کیا، تمام سارک ممالک نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کرونا وائرس کی وباء سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی سارک کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وزیراعظم عمران کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کرونا وائرس کے خلاف سر گرم عمل ہے، پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ بیماری کے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معیشیت کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے، کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کے اثرات دور رس ہیں، کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی تعاون نہایت اہم ھے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے تجویز دی کہ سارک چارٹر کے تحت صحت کے شعبہ میں ٹیکنیکل کمیٹی کو فعال کرنے کی ضرورت پر زوردیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کے تحت علاقائی تعاون بڑھانے پر زوردیا، سارک سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سارک کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -