وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملک کو درپیش چیلنجز، کورونا کے اثرات پربریفنگ

  وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ملک کو درپیش چیلنجز، کورونا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اور مشیران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش چیلنجز کیساتھ کورونا کے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ریاستی ایجنسی آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی سلامتی، سالمیت اور خو د مختاری کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔

وزیر اعظم دورہ

مزید :

صفحہ اول -