لیسکو کے متعدد افسرو ں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

لیسکو کے متعدد افسرو ں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی

  

لاہور(خبر نگار) لیسکو کے متعدد اعلیٰ افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی جس کے تحت ایس ای فرسٹ سرکل لیسکو عطرت حسین کو ریلیو کر کے چیف انجینئر میپکو تعینات کر دیا گیا۔ایس ای الیاس گھمن کو گیپکو میں چیف انجینئر تعینات کر دیا گیا۔اسی طرح ایس ای قصور احسن گیلانی کو چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور انہیں چیف انجینئر میپکو تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ایکسین بادامی باغ احمد فواد خالد کو ایس ای کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ایس ای منظور حسین لیسکو کو بھی چیف انجینئر کے عہدے پر ترقی دے دی گی ہے۔ اسی طرح عبدالرحیم سومرو، ایس ای محمد امین سمیت متعدد اعلی افسران کو بھی ایکسین سے ایس ای اور ایس ای سے چیف انجینئر کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جس کا پاور ڈویژن نے گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -