لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،نازیہ وسیم

لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے،نازیہ وسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) میڈیسن سکوائر 6thسینس کی چیئرپرسن نازیہ وسیم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس مہلک اور جان لیواء ثابت ہوا ہے لیکن یہ ہمارے ملک پر اللہ کا خاص کرم ہے کہ ابھی تک دنیا کی طرح یہاں اموات اس طرح نہیں ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام لاک ڈاؤن میں بھی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی بجائے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ایک دوسرے سے میل جول رکھ رہے ہیں جو انتہائی سنگین ہو سکتا ہے اس طرح آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے بر وقت انتظام کے باعث لاکھوں لوگ موت کے منہ سے بچ گئے۔

حکومت ابھی تک اپنی پوری ذمہ داری ادا کر رہی ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کس طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔رمضان المبارک کے با برکت ماہ کے آغاز میں ہمیں خاص طور پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -