کورونا وائرس، 300 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہلاک ہونیوالوں میں شامل

کورونا وائرس، 300 پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہلاک ہونیوالوں میں شامل

  

لندن(آن لائن) برطانیہ میں کرونا وائرس سے اب تک 300 پاکستانی نژاد برطانوی شہری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوزکر چکی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت سروس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اب تک ہونیوالی اموات کی تعداد 13918 ہے جن میں 10244 سفید فام اور 2252 افراد سیاہ فام اور ایشیائی و دیگر شا مل ہیں جو 6 فیصد بنتے ہیں۔ باقی کے 10 فیصد اموات نسلی نژاد کی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد 420، پاکستانی نژاد افراد کی تعداد 300 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 407، کارابلین، 89 بنگلہ دیشی، 50 چینی، 217 دوسرے ایشیائی، 131 سیاہ فام افراد بھی شامل ہیں۔

پاکستانی برطانوی

مزید :

صفحہ اول -