گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا اعلان

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا اعلان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اساتذہ کی تربیت کے بعد جلد آن لائن کلاسز کا دوبارہ آغاز کریگا۔کورسز کے کوالٹی کنٹرول کے بعد انکی آن لائن فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کی آن لائن ٹیچنگ پالیسی کا اعلان کر دیا، تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی رہے ہیں۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹیوں کو لاک ڈاون 31 مئی سے آگے بڑھایا گیا تو اس پالیسی سے مدد ملے گی اور طلباء وقت پر ڈگریاں مکمل کر سکیں گے۔ جی سی یو کے ڈیجیٹل لرننگ پینل نے اساتذہ کی تربیت، آن لائن کورسز کی تیاری، لرننگ مینجمنٹ سسٹم کو اپنانے اور آن لائن کلاسوں کے لئے طریقہ کار اور طلباء کو وقت، تعاون اور رہنمائی پر مشتمل چار جہتی پالیسی تیار کی۔۔

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جی سی یو کے سینئر اساتذہ اور انتظامیہ نے اس پالیسی کو وفاقی اور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق تیار کیا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد آن لائن کلاسوں کے معیار کو مستحکم اور ہموار کرناہے اور اس سے ای لرننگ کے لئے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی بھی نگرانی ہوگی۔ کورس کی پینل سے منظوری اور فیکلٹی ممبران کی تربیت کے بعد ہی کسی مضمون کی آن لائن کلاسز کا آغاز کریں گے۔وائس چانسلر نے امید کا اظہا ر کیا کہ تمام مضامین کی آن لائن کلاسز 31 مئی تک شروع ہو جائیں گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -