کورونامریضوں اور ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے سرگرم ہیں،ہمایوں اختر

کورونامریضوں اور ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے سرگرم ہیں،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کرونا سے متاثرہ مریضوں اور ان کے علاج پر مامور طبی عملے کیلئے پوری دنیا سے ڈھونڈ کر سامان پاکستان لا رہی ہے اور اس کیلئے خصوصی پروازیں بھجوائی جارہی ہیں،متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والا طبی عملہ ہمارا فرنٹ لائن سولجر ہے اور پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے، اس وباء کے کنٹرول میں آنے کے بعد طبی عملے کو حکومت کی سطح پر تحسین کے طو رپر خصوصی میڈلز دئیے جانے چاہئیں،حکومت کورونا کی وباء کو پھیلنے سے روکنے اور اس کے ساتھ معمولات زندگی کو چلانے کیلئے انتہائی محتاط انداز میں فیصلے کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے کے مختلف مقامات پر امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے ٹیلیفون پر جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کو آج جتنے مشکل حالات کا سامنا ہے تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان مضبوط اعصاب کے ساتھ نہ صرف حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں بلکہ ان مشکلات حالات میں سے آگے بڑھنے کیلئے راستے بھی نکال رہے ہیں۔ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کمزور طبقات کا سہارا بھی بنی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -