کورونا کی صورتحال بد ستور سنگین، لاک ڈاؤن میں 15مئی تک توسیع کی تجویز پیش

        کورونا کی صورتحال بد ستور سنگین، لاک ڈاؤن میں 15مئی تک توسیع کی تجویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیاقت کھرل)کورونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار، لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کی تجاویز پیش، خفیہ اداروں اور محکمہ داخلہ پنجاب کی تیار کردہ رپورٹ میں پاکستانی طبی ماہرین اور چینی ڈاکٹرز کی رائے کو شامل کیا گیا، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار یا ایک ہی حکم نامے کے تحت توسیع کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کریں گے۔ روزنامہ پاکستان کو باخبر ذرائع سے معلوم ہے کہ حکومت کو جزوی لاک ڈاؤن 15 مئی تک بڑھانے کیساتھ ساتھ ایس اوپیز پر مزید سختی سے عملدرآمد کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں اور محکمہ داخلہ پنجاب کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، جس کے تدارک کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع انتہائی ضروری ہے۔ خفیہ اداروں اور محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی رپورٹ میں پاکستان طبی ماہرین اور چینی ڈاکٹروں سے لی گئی رائے کا بھی ذکر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں ممکنہ مزید توسیع کے بعد ہوٹلوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔
تجویز پیش

مزید :

صفحہ اول -