حکومت ناگہانی آفت میں عوام کو ریلیف دے،جواد احمد

حکومت ناگہانی آفت میں عوام کو ریلیف دے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پارٹی ورکرز اور قائدین سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ ناگہانی آفت سے متاثرہ مزدور،کسان اور دیگر کمزور طبقات اشیائے ضروریہ سے محروم نہ رہ جائیں،اسٹیٹ کا کردار ماں جیسا ہے جس نے تمام سہولیات عوام کو فراہم کرنی ہیں اور اس وقت یہ پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوٹو سیشن کی بجائے سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں۔

، گندم اور چینی کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد نیب کو اس سلسلے میں تو کسی قسم کی مزید تحقیق کی ضرورت پیش نہیں آئے گی مگر پاکستان پٹرولیم میں کرپشن پر ابھی تک کوئی کمشن نہ بننا حیرت کی بات ہے۔نیب کے پاس پہلے سے بھی پی ایس او کا 23ارب روپے کا سکینڈل موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ نیب ہو یا کوئی اور ادارہ جب تک وہ ملزمان سے ریکوری کر کے انہیں جرائم کی سزا نہیں دلواتا تب تک تحقیقاتی کمشن قائم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ وقت کا ضیاں ہے اور برابری پارٹی اس موقع پر حکومتی رویہ پر احتجاج بلند کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -