مصطفی ٹاؤن اور رانی پنڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

مصطفی ٹاؤن اور رانی پنڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے علی الصبح مصطفی ٹاؤن اور رانی پنڈ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 13 مرلہ پر تعمیر 03 پختہ سٹرکچرز کو مسمار کر دیا گیا۔واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔آپریشن میں آر او فتح گڑھ جمیل خان اور حلقہ کے پٹواری اور دیگر نے حصہ لیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -