موجودہ حالات میں فنڈریزنگ واحد حل،ملک لوٹنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، جاوید میانداد

  موجودہ حالات میں فنڈریزنگ واحد حل،ملک لوٹنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا ...

  

لاہور(نیوزڈیسک) سابق قومی کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر مت پیش کیا جائے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وباء سے پیدا صور تحال سے نمٹنے کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں کیونکہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار سے ملک کنگال ہو چکا ہے،موجودہ صورتحال میں فنڈز جمع کر نے کا اس کے سواء دوسرا کوئی طریقہ نہیں،البتہ سب سے پہلے اپنے ہی لوگوں کو کہا جائے کہ وہ اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور اس مشکل وقت میں انہیں سپورٹ کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جاوید میانداد کا مزید کہنا تھاکرپشن کینسر ہے اور وہ لوگ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

جاوید میانداد

مزید :

صفحہ اول -