پی ٹی آئیمساوات کا پیغام عام کر رہی ہے،مومنہ وحید
لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اشرافیہ کی چوکھٹ پر تو زندگی کی تمام نعمتیں سلام کرتی ہیں جبکہ ملک کی بڑی آبادی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے، امیر او رغریب کے اسی فرق کو مٹانا ہے- تحریک انصافمساوات کا پیغام عام کررہی ہے، عمران خان امیر اور غریب کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں، اگر معاشرہ میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو خدا نخواستہ نرم انقلاب خونی انقلاب میں بدل جائے گا جسے کوئی روک نہیں سکے گااور ہر چیز خسوخاشاک کی طرح بہہ جائے گی-
ن لیگ نے دس سال پنجاب میں لوٹ مار کرکے مخصوص لوگوں کا نواز جس سے احساس محرومی میں غیر معمولی اضافہ ہوا،انہوں نے کہاکہ ابھی وقت ہے کہ ملک کو صحیح معنو ں میں قائد ؒ و اقبال ؒ کے تصورات کے مطابق رفاعی مملکت بنانے کے لئے آگے بڑھیں علاج اور تعلیم کی معیاری سہولتوں سے بھی غریب ہی محروم ہے،ن لیگ نے سڑکوں کی تعمیر کرکے عوام کو صحت کی سہولتوں سے محروم کردیا -اشرافیہ کا کوئی فرد بیمار ہوجائے تو وہ اچھا علاج اور اچھی دوائی حاصل کرلیتا ہے جبکہ غریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان دے دیتا ہے-اسے کسی صورت قائد ؒ کا پاکستان نہیں کہہ سکتے اگر عوام کو حق نہ دیا گیا تو خدانخواستہ خونی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا یہی پیغام سب کے لئے ہے -اگر ملک کو بنانا ہے اور اسے ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے تو اجتماعی کاوشوں اور اجتماعی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اسی طرح پاکستان بین الاقوامی برادری میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے-ہم سب کو عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں