ینگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی
لاہور(جنر ل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی محکمہ صحت کے دفتر میں بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری ہے۔اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے سپیشلائزڈ ہیلتھ سیکریٹریٹ میں گزشتہ روز لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کی کال کی گئی پریس کانفرنس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب،صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر خضر حیات،چیئرمین وائی ڈی اے پنجاب،ڈاکٹر قاسم اعوان جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے پنجاب موجود تھے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔ کسی بھی ہسپتال میں ڈاکٹروں کو کام کرنے سے نہیں روکا جا رہا اور تمام ہیلتھ ورکرز کی سروسز مکمل طور پر جاری ہیں۔حکومت اور یاسمین راشد مذاکرات کے بارے میں انتہائی غیر سنجیدہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر حفاظتی سامان مانگنا سیاست کہلاتا ہے، تو ایسی سیاست ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ حفاظتی سامان کا مطالبہ سو فیصد جائز مطالبہ ہے۔ناجائز طور پی معطل کیے گئے ڈاکٹرز کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے ساتھیوں کو بحال کروا کر ہی دم لیں گے۔تمام مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی اور جلد احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلائیں گے
ینگ ڈاکٹرز