چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک کاآغاز 25 اپریل سے ہوگا

  چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک کاآغاز 25 اپریل سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی اینی پی) مفتی منیب الرحمان نے عمر رسیدہ افراد سے نماز گھروں پر ہی ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں مفتی منیب الرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علماء اورحکومت کے درمیان معاہدے پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد نمازیں گھروں پرادا کریں کیونکہ وہ خود بھی عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے نمازیں گھر پر ہی ادا کر رہے ہیں۔مفتی منیب نے مزید کہا کہ مساجد میں طے شدہ فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔
مفتی منیب


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے پاکستان میں یکم رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ سے ہوگا۔1441 ہجری کے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی، اس میں تمام مکاتب فکر کے علما بھی شریک ہوئے جبکہ پورے پاکستان میں زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔اجلاس میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور، سپارکو اور نیوی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر سے رمضان کے چاند کے حوالے سے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔کراچی میں منعقد ہونے والے مرکزی رویت کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے ماہ صیام کا چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں اکھٹی کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔چاند دیکھنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ پشاورسمیت کسی بھی مقام سے چاند نظرآنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم رمضان25اپریل بروزہفتہ کوہوگا، تمام مساجدکی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20 نکات جاری کیے ہیں، ہم سب نے 20 نکات پرعمل کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد میں ایس اوپیزپرمکمل عمل کرنا ہوگا، 20نکاتی منشورکی پابندی نہیں کریں گے توکارروائی ہوگی، اگر20نکات پرعمل نہیں ہوگا توپھرکارروائی کی کوئی شکایت نہیں کرے گا۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ 20نکاتی منشورمیں کہا گیا ہے، عمررسیدہ لوگ پابندی کرکے گھروں میں نمازپڑھیں، نابالغ بچے مساجد میں نہ آئیں، جن کوسانس کی بیماری،نزلہ،زکام،کھانسی کی شکایات وہ مسجد میں نہ آئیں۔ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف، افواج پاکستان کوسلام پیش کرتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تمام مساجد سے کلین،دریاں اٹھالی جائیں، تمام مساجد کے دروازوں پرسینی ٹائزرکا بندوبست ہونا چاہیے، جراثیم کش سپرے کے ذریعے مساجد کودھونا چاہیے۔ وزیراعظم آجکل عطیات اکٹھے کررہے ہیں، عوام دل کھول کرعطیات دیں۔
چاند

مزید :

صفحہ اول -