سعودی عرب میں چاند نظر آگیا آج پہلا روزہ
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظرآگیا جس کے بعد پہلاروزہ آج جمعہ 24 اپریل کوہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند دکھائی دینے کی شہادت موصول ہونے کے بعد اعلان کیا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آچکا ہے اور وہاں بھی آج پہلا روزہ ہوگا۔اس کے علاوہ جاپان، بھارت و دیگر ممالک میں بھی جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا۔ طے شدہ کلینڈرپر عمل کرنے والی امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کردیا۔فقہ کونسل برائے شمالی امریکا کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں فلکیاتی تخمینے کے تحت 24 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔فقہ کونسل کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو نماز تراویح ادا کی جائے گی۔دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد آغاز رمضان کا اعلان کریں گی۔واضح رہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے باعث مسلم تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں سے مساجد کے بجائے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اعلان
آج پہلا روزہ