کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار کے مسلمانو ں پر مظالم بدستور جاری: پاکستان

      کورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار کے مسلمانو ں پر مظالم بدستور جاری: ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرعالمی طورپرمتنازعہ علاقہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کیخلاف کارروائیوں پرتشویش ہے،بی جے پی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیاں کورونا کی وبا کے دوران بھی جاری ہیں اور کوروناکی آڑمیں بھارت اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔جمعرات کے روز ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں مظالم جاری ہیں، کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،عمران ٹرمپ رابطے کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورصدرٹرمپ میں کوروناسے متعلق بات چیت ہوئی، جس میں وزیراعظم نے ٹرمپ کو کورونا سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -