فیصل ایدھی کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  فیصل ایدھی کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا جن میں والنٹیئر،ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج بھی شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور مزید دیکھ رہے ہیں کہ فیصل ایدھی کی ملاقات کن سے ہوئی۔واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور انہوں نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سیبھی ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو منفی آیا۔
فیصل ایدھی

مزید :

صفحہ اول -