صادق سنجرانی کا سینٹ اجلاس بلانے کیلئے وزارت پارلیمانی امور کوخط

صادق سنجرانی کا سینٹ اجلاس بلانے کیلئے وزارت پارلیمانی امور کوخط

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان بالا کا اجلاس بلانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر وزارت پارلیمانی امور کو خط بھجوا دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں سینیٹ اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت پارلیمانی امور کو سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے سمری صدر کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔بیس مارچ کے بعد سینیٹ کا کوئی اجلاس نہ بلایا جا سکا۔سینیٹ کا دو سو اٹھانوے واں اجلاس کرونا کی نذر ہو گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے لئے سپیکر سے قومی اسمبلی ہال بھی مانگ رکھا ہے۔

سینیٹ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -