میڈیا کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے نہ ہی مکمل، مریم اورنگزیب

        میڈیا کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے نہ ہی مکمل، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت میڈیا کے مراعاتی پیکیج کا فی الفور اعلا ن کرے، میڈیا صنعت کیلئے بلاسود قرض کا پیکیج دیاجائے تاکہ ورکرز کو تنخواہیں ادا ہوسکیں، میڈیا کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا تے رہیں گے۔میڈیا کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے نہ ہی مکمل ہوسکتی ہے۔ جمعرات کوراولپنڈی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کے موقع پر مریم اورنگزیب نے کہاکہ غریب عوام کی طرح صحافی بھی حکومتی پیکیج کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنیوالوں کا ساتھ دینے والے میڈیا کو فراموش کرنا افسوسناک ہے۔صحافیوں کیلئے اب تک کچھ نہیں ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کوحفاظتی کٹس کا خود بندوبست کرنا پڑ رہا ہے۔پریس کلبز اور میڈیا ہاوسز کے وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔سحافیوں کو بلا تاخیر حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔میڈیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں، ہسپتالوں کیساتھ مل کر خدمات انجام دے رہا ہے۔ میڈیا ورکرز کی حفاظت اور ان کو کرونا سے بچاو کیلئے خاص خیال رکھا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ میر شکیل الرحمن کو رہا کیاجائے تاکہ میڈیا صنعت اور ورکرز کی بے چینی ختم ہو۔میڈ یا کے اداروں کو کمزور کر کے میڈیا ورکرز کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔میڈیا کے واجبات فی الفور ادا کئے جائیں تاکہ میڈیا صنعت بحران سے نکلے۔میڈیا کے ہزاروں، لاکھوں خاندانوں کے روٹی روزگار کی ذمہ داری سے حکومت جان نہ چھڑائے۔میڈیا کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی پر پریس کلب اور عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ میڈیا کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔میڈیا کے بغیر جمہوریت چل سکتی ہے نہ ہی مکمل ہوسکتی ہے۔میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اس کے بغیر دیگر ستون بھی کمزور ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -