ٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تیار کرنیوالے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا

ٹرمپ نے کورونا کی ویکسین تیار کرنیوالے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آن لائن)امریکا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ملیریا کا مقابلہ کرنے والی دوا کورونا کے خلاف کارگر ہے جب کہ ڈاکٹر رک برائٹ نے کلوروکوئن سے متعلق صدر ٹرمپ کی رائے سے اختلاف کیا تھا۔امریکا میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والی وفاقی ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر رک برائٹ کا کہنا ہے کہ اچانک ان کا تبادلہ بائیو میڈیکل اڈوانسٹد اینڈ ریسرچ اتھارٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ ہیومن سروسز سے ہائیڈروکسی کلوروکوئن پر مزید تحقیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سیاست یا اقربہ پروری کا نام نہیں ہے بلکہ سائنس کا شعبہ امریکیوں کی صحت اور ان کی حفاظت کے لیے ہے لیکن اس پر ٹرمپ نے ہمیشہ سیاست کی۔
ٹرمپ
س

مزید :

صفحہ اول -