لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ز کو بحال نہ کرنے پر یاسمین راشد اور دیگر متعلقہ حکام سے جوا ب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ز کو بحال نہ کرنے پر یاسمین راشد اور دیگر متعلقہ حکام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹرز کوبحال نہ کرنے پروزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور دیگرمتعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں صوبائی وزیر کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود برطرف ڈاکٹرز کو بحال نہیں کیا گیا اور صوبائی وزیر کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے آتا ہے۔ درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے لیکن صوبائی وزیر یاسمین راشد نے عدالتی احکامات اور موجودہ صورت حال کی نزاکت دونوں کو نظر انداز کیا ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والوں میں شامل ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر صوبائی وزیر اور دیگر متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -