کوروناسے بچاؤ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل کورٹ قائم

کوروناسے بچاؤ کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل کورٹ قائم

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی آئی ٹی کمیٹی کے سربراہ جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور ہائیکورٹ میں آئی ٹی بیسڈ پہلی ماڈل کورٹ قائم کردی۔جسٹس علی باقر نجفی نے اپنی ہی عدالت کو ماڈل کورٹ میں تبدیل کر دیا، ماڈل کورٹ معاشرتی دوری کے اصول پر عمل درآمد کیلئے قائم کی گئی ہے،ماڈل کورٹ میں ایل سی ڈی نصب کردی گئی ہے، وکلاء کے دونوں روسٹرمز اورعدالت میں رکھی گئی کرسیوں میں بھی تین تین فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے جبکہ وکلاء کے لیے آن لائن تحریری جواب اورلائل جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی،وکلاء اپنے دفتر میں یا بار روم لائبریری میں بیٹھ کر آن لائن جواب یا تحریری دلائل بھجوا سکتے ہیں، وکلاء کو کمرہ عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی،ماڈل کورٹ میں زیر سماعت تمام کیسز کا ریکارڈ سکین کرکے آن لائن کیا گیا ہے، اب فاضل جج کے روبرو کیس کی فائل پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،وہ ایل سی ڈی سکرین پر کیس کی فائل دیکھ کر کیس کی سماعت کریں گے اور فیصلے جاری کرینگے۔

ماڈل کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -