سروسز ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  سروسز ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) ریسکیو 1122 کے ڈرائیور نے سروسز ہسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، اس سلسلے میں دائر عبدالوقاص کی درخواست پرجسٹس عائشہ اے ملک نے ڈی جی ریسکیو اورایم ایس سروسز ہسپتال کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیاہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات اور لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، دونوں لائسنسوں کے اجراء کے موقع پر درخواستگزار کو طبی طور پر فٹ قرار یا گیا، متحدہ عرب امارات سے واپسی پروہ ریسکیو 1122 میں ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بھرتی ہو گیا، جوائننگ سے قبل سروسز ہسپتال کے میڈیکل ٹیسٹ میں اسے کلر بلائنڈ مرض ڈیکلیئر کر کے نوکری کیلئے ان فٹ قرار دے دیا گیا

، دومیڈیکل ٹیسٹوں میں فٹ ہونے کے باوجود سروسز ہسپتال کا میڈیکل ٹیسٹ مشکوک ہے، سروسز ہسپتال کے جاری کردی میڈیکل سرٹیفکیٹ کو کالعدم کیا جائے اورڈی جی ریسکیو کو درخواستگزار کی بطور ڈرائیور جوائننگ کروانے کا حکم دیا جائے۔

میڈیکل سرٹیفکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -