لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے جوڈیشل ایکٹوازم کی درخواست پر سماعت کی جس میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ لاک ڈوان کے دوران آن لائن کلاسز ہو رہی ہے جس کا طالب علموں کو فائدہ نہیں ہے کیونکہ درخواست گزار وکیل کے بقول تمام طالب علموں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں. وکیل نے استدعا کی کہ آن لائن کلاسز کو روکنے کا حکم دیا جائے اور لاک ڈاؤن میں تعلیمی اداروں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات تصور کیا جائے.
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -