کندھے کا ناکام آپریشن حکومت پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن سے جواب طلب

کندھے کا ناکام آپریشن حکومت پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن سے جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آرتھوپیڈک سرجن طارق سہیل کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن اورآرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر طارق سہیل سے 26 جون کو جواب طلب کرلیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار ڈاکٹر طلال خورشید کی جانب سے دائر کی سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ تین جون 2018 کو سڑک کے حادثہ میں شدید زخمی ہوا،نجی ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر طارق سہیل نے بائیں کندھے کا ناکام آپریشن کیا، جس کی وجہ سے درخواست گزار کا بازو ناکارہ ہوگیا، ڈاکٹر طارق سہیل کے خلاف کارروائی کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی، ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران نے ملی بھگت سے کارروائی کرنے کی بجائے ریکارڈ میں ردوبدل کر دیا، چیف جسٹس پاکستان نے بھی ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست بھجواتے ہوئے جلد از جلد قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،تاخیری حربوں کی وجہ سے ہیلتھ کیئر کمیشن سے انصاف ملنے کی توقع

نہیں، خدشہ ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن نجی ہسپتال اور ڈاکٹر طارق سہیل کیخلاف کارروائی کی بجائے انہیں کے حق میں فیصلہ نہ دیدے، عدالت معاملے کی تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا حکم دے جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی سے روکا جائے۔

آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -