رمضان میں شوگر ملز ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے حمزہ شہباز 4مئی کو طلب

رمضان میں شوگر ملز ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے حمزہ شہباز 4مئی کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت، عدالت نے حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے 4 مئی کو طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کو کرونا خدشات کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ شہباز شریف کے پلیڈر چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں، رمضان شوگر ملز کیلئے مقامی آبادیوں کے نام پر 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلی رمضان شوگر ملز کے لیے قومی خزانے کا استعمال کیا ہے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -