آشیانہ ریفرنس، فواد حسن فواد کی حاضری معافی کی درخواست منظور

آشیانہ ریفرنس، فواد حسن فواد کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس پر سماعت،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عدالت نے شریک ملزم بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب مانگ لیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ شہباز شریف کے پلیڈر چودھری محمد نواز ایڈووکیٹ کی حاضری مکمل کی بلال قدوائی کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے، اس کا آشیانہ ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں، نیب حکام نے حقائق کے برعکس ریفرنس میں نامزد کیا ہے۔ عدالت نے شریک ملزم بلال قدوائی کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب مانگ لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آشیانہ کیس کا چار ماہ میں فیصلہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم نامہ موصول ہوا ہے، اب جلدی ٹرائل مکمل کرنا ہے۔ کارروائی کے بعد احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔
آشیانہ ریفرنس

مزید :

صفحہ آخر -