بینک ڈیفالٹر کیس،نواز شریف کے پانچ کزن 5 مئی کو طلب

  بینک ڈیفالٹر کیس،نواز شریف کے پانچ کزن 5 مئی کو طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنز کی زیر ملکیت کمپنیوں کے بنک ڈیفالٹر ہونے کا معاملہ، بنکنگ عدالت نے نواز شریف کے پانچ کزنز کو 5 مئی کو طلب کر لیا۔ بنکنگ کورٹ کے جج منیر احمد جوئیہ نے کیس کی سماعت کی۔ میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع پیش نہ ہوئے۔ وکیل نے نواز شریف کے کزنز کی جانب سے استدعا کی کہ وہ کرونا وائرس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے انہیں 5 مئی کو طلب کر لیا۔ مختلف بنکوں نے کشمیر شوگر مل اور اتفاق شوگر ملز سے قرضوں کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

نواز شریف کزن

مزید :

صفحہ آخر -