سندھ میں کاروباری لوگوں کو اکسایا جارہا ہے،ناصرحسین شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات اور مذہبی امور ناصر حسین شاہ کا کہناہے کہ کاروباری لوگوں کو اکسایا جارہا ہے، تاجر ہمارے بھائی ہیں اوران کا بے حد احترام ہے،تاجروں کے لیے ریلیف دینے کا پلان بنا رہے ہیں اور تاجروں کو سود سے پاک قرضوں کے لیے وفاق کو کہا بھی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن کی فضول باتوں کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور میں دکانیں کھولنے پر فائرنگ کی گئی لیکن صرف سندھ حکومت کوتنقید کا نشانہ کیوں بنایاجاتاہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ علمائے اکرام سے دوبارہ رابطہ کریں گے اور انہیں ڈاکٹرزکے خدشات سے آگاہ کریں گے، ہم ابھی تک صدر مملکت کے علماء کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر قائم ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے تاجروں سے مل کر بہترین تجاویزبنائی تھیں، تاجروں نے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی تھی لیکن بنتے ہوئے کام کوخراب کیا گیا اور دکانیں کھولی گئی۔
ناصرشاہ