شہباز شریف کا لندن سے لایا گیا ایجنڈا ناکام چکا،مسرت جمشید چیمہ

  شہباز شریف کا لندن سے لایا گیا ایجنڈا ناکام چکا،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا وائرس کی آڑ میں لندن سے لایا گیا ایجنڈا بری طرح پِٹ چکا ہے،حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کسی تذبذب کا شکار ہوئے بغیر بلا تاخیر اور بروقت فیصلے کر رہی ہے،عوام کی زندگیاں بچانے کے ساتھ معیشت کی بحالی کے لئے بھی عملی کوششیں جاری ہیں، اس لئے اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈا بے معنی ہے،حکومت کورونا وائرس کی طرح مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پھیلائے گئے کرپشن کے وائرس کو بھی ختم کر کے دم لے گی۔ اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، لیکن مسلم لیگ (ن) سیاسی مخالفت میں مایوسی پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔شہباز شریف کورونا وائرس کی آڑ میں لندن سے جو منصوبہ لے کر آئے تھے، انہیں اس میں بری طرح ناکامی ہوئی ہے اور یہ ان کامقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے، اس کی زد میں آنے والے کمزور طبقات کی مالی معاونت اور معیشت کی بحالی کیلئے جس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں پوری دنیا اسے سراہا رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -